تلنگانہ 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پہلے دن 28 جنوری کو مجموعی طور پر 902 امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔ برسراقتدار کانگریس
پارٹی سب سے آگے رہی، جس نے 382 نامزدگیاں جمع کرائیں، جبکہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے بھی حصہ لیا۔ حکام کے مطابق نامزدگیوں کا عمل 30 جنوری کو ختم ہوگا اور 11 فروری کو ریاست کی 116 بلدیات اور 7 کارپوریشنوں میں پولنگ ہوگی۔