: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 11 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں جاری بلدی انتخابات کے دوران ریاست بھر میں ووٹنگ کا عمل اکا دکا واقعات کے ماسوا پُرامن ماحول میں جاری ہے اور عوام کی قابلِ ذکر شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 48.54 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مختلف
بلدیات میں ووٹنگ کی شرح 51.66 فیصد رہی، جبکہ میونسپل کارپوریشنوں میں یہ شرح 40.96 فیصد درج کی گئی۔ حکام کے مطابق پولنگ مراکز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ شام تک ووٹنگ کا تناسب مزید بڑھے گا۔واضح رہے کہ پولنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور یہ عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔