ذرائع:
تلنگانہ میں بلدی انتخابات کے لیے نامزدگیوں کا عمل تیزی اختیار کر گیا ہے۔ جمعرات کو ریاست بھر میں 7,980 امیدواروں نے مجموعی طور پر 8,326 نامزدگیاں داخل کیں، جس سے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ الیکشن
حکام کے مطابق نامزدگیوں کی وصولی آج مکمل ہوگی، جبکہ اچانک اضافے سے سخت انتخابی مقابلے کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ پہلے دن چہارشنبہ کو صرف 902 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں، تاہم دوسرے دن کے مقابلے میں یہ تعداد کہیں کم رہی۔