تلنگانہ کے اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اظہر الدین نے بنگلورو میں منعقدہ کرناٹک پرو 2026 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ محکمہ اقلیتی بہبود، حج و اوقاف، حکومتِ کرناٹک کی جانب سے پیلس گراؤنڈز میں منعقدہ اس پروگرام میں کرناٹک کے ثقافتی ورثے، روایتی فنون، دستکاری،
مقامی مصنوعات، علاقائی کھانوں اور ثقافتی پروگراموں کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کرناٹک کے چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار، ریاستی وزراء یو ٹی قادر اور رضوان ارشد، قانون ساز کونسل کے چیئرمین سلیم احمد، راجیہ سبھا ارکان منصور خان اور سید نصیر حسین سمیت دیگر قائدین اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔