ذرائع:
تلنگانہ حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جس کی قیادت وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین کر رہے ہیں، نے آج صبح 8 بجے جدہ میں ہندوستان کے قونصل جنرل جناب فہاد احمد خان سوری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں تلنگانہ کے وزیر محمد اظہرالدین ؛ مجلس کے رکن اسمبلی جناب ماجد حسین اور سیکریٹری اقلیتی بہبود بی. شفیع اللہ بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں گزشتہ روز پیش
آنے والے دلخراش بس حادثے کے حوالے سے ہوئی، جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 45 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔وفد نے قونصل جنرل سے حادثے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا اور امدادی کارروائیوں اور متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مدد کے بارے میں گفتگو کی۔ حکام نے یقین دلایا کہ حادثے میں جان بحق ہونے والے تمام ہندوستانی زائرین کے لیے ضروری کارروائیاں فوری طور پر کی جا رہی ہیں، اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔