تلنگانہ 14 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں ماچاریڈی پولیس اسٹیشن کے حدود کے پانچ گاؤں میں تقریباً 600 آوارہ کتوں کو زہریلے انجکشن اور گولیوں کے ذریعے ہلاک کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جانوروں سے محبت کرنے والوں کی شکایت پر پولیس نے جے سی بی کی مدد سے دفن شدہ لاشیں نکال کر ویٹرنری ڈاکٹروں کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم
کرایا۔اسٹرے اینیمل فاؤنڈیشن آف انڈیا کے مطابق پالونچا، فریدپیٹ، بندرامیشور پلی، بھوانی پیٹ اور واڑی دیہات میں یہ کارروائی کی گئی۔ جانوروں کے تحفظ کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ سرپنچ انتخابات کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔ماچاریڈی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی انیل نے بتایا کہ پانچوں دیہات کے سرپنچوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔