تلنگانہ: حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں “تلنگانہ لیجسلیٹرز اسپورٹس اینڈ کلچرل میٹ 2026” کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اے ریونتھ ریڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی وزراء، اراکین اسمبلی اور اراکین قانون ساز کونسل بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے اس ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامس نہ صرف عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ اسپورٹس اور کلچرل میٹ مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں ریاست کے عوامی نمائندے بھرپور حصہ لیں گے۔