ذرائع:
تلنگانہ حکومت نے ویژن 2047 کے تحت ریاست میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے پراجکٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ریاست بھر میں ہائی اسپیڈ کوریڈورس، 6 لین سڑکوں اور جدید ایکسپریس ویز کا نیٹ ورک بچھانا ہے۔اس پراجکٹ کے تحت تقریباً 1,800 کلومیٹر طویل
نئے ایکسپریس ویز اور گرین فیلڈ نیشنل ہائی ویز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کو 46 ہزار کلومیٹر سے بڑھا کر ایک لاکھ 15 ہزار کلومیٹر تک توسیع دی جائے گی۔اس مکمل پراجکٹ پر تقریباً 29,057 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس کی نگرانی کے لئے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے