ذرائع:
باغ لنگم پلی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد جہد کاروں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں جہد کاروں کی شناخت،
فلاحی بورڈ کے قیام اور حقوق کے تحفظ کے لئے واضح اقدامات کئے جائیں۔ کویتا نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر عوام حکومت سے جواب طلب کریں گے۔ انہوں نے نجی اداروں میں تلنگانہ نوجوانوں کے لئے 20 فیصد تحفظات کا بھی مطالبہ کیا اور جہد کاروں کی رجسٹریشن کے لئے ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔