تلنگانہ 27 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں منشیات اور گانجہ مافیا بے خوف ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں ایک ایکسائز کانسٹیبل پر وحشیانہ حملہ حکومتی رِٹ کے کمزور ہونے کا واضح ثبوت ہے۔کویتا نے حیدرآباد کے نِمس اسپتال میں زیر علاج زخمی ایکسائز کانسٹیبل سومیا کی
عیادت کی اور اہلِ خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واقعے پر سخت تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اسمگلروں میں حکومت کا کوئی خوف باقی نہیں رہا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکسائز اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو اسلحہ فراہم کیا جائے، کیونکہ اگر نفاذِ قانون کے عملے کے پاس ہتھیار ہوں گے تو اسمگلر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچیں گے۔