: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 10 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) صدر تلنگانہ جاگروتی کے کویتا کو پولیس نے منگل کی صبح گرفتار کرلیا۔ کویتا کھمم کے امبیڈکر بھون میں ویلوگمٹلا انہدامی کارروائی کے متاثرین کی حمایت میں غیر معینہ بھوک ہڑتال کر رہی تھیں۔پیر کی رات کویتا نے ڈی ایس پی کے صدر وی مہاراج کے ساتھ مل کر
متاثرین کے حق میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ منگل کی صبح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کویتا، وشاردھن مہاراج اور دیگر احتجاج کرنے والوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے کویتا اور ان کے ساتھ بھوک ہڑتال کرنے والے افراد کو تحویل میں لینے کے بعد انہیں حیدرآباد روڈ کی طرف منتقل کردیا۔