the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز


صدر دفتر تلنگانہ جاگروتی واقع بنجارہ ہلز سے آج درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی حسن سنجری رحمتہ اللہ علیہ اجمیر شریف کے لئے غلاف مبارک کی بصد عقیدت و احترام روانگی عمل میں آئی۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے غلاف مبارک پر عطر لگا کر اسے روانہ کیا اور اس روحانی اور بابرکت تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ تلنگانہ میں ہماری ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا عمل جاری ہے اور اس کی کامیابی، استحکام اور عوامی خدمت کے مقصد کے لئے درگاہ اجمیر شریف میں دعا کی غرض سے غلاف مبارک روانہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعہ نہ صرف روحانی وابستگی کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ عوامی خدمت کے عزم کو بھی مزید تقویت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے تاریخی موقع پر بھی وہ



درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دے کر ریاست کی خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کی تھیں اور آج ایک بار پھر اسی روحانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی سیاسی جماعت کی کامیابی کے لئے دعا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔کویتا نے کہا کہ مجوزہ نئی جماعت کا بنیادی مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے اور اس سرزمین کا قرض ادا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔پروگرام کا آغاز قاری عبدالباری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ دعا میں کلواکنٹلہ کویتا کے تمام جائز مقاصد کی تکمیل، نئی سیاسی جماعت کی کامیابی اور ریاست تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی التجا کی گئی۔اس موقع پر تلنگانہ جاگروتی کے اقلیتی قائدین اور دیگر ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اس روحانی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت کی کامیابی کے لئے دعا کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.