تلنگانہ 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اعلان کیا ہے کہ سائنس اور ووکیشنل کورسز کے طلبہ کے لیے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحانات کے ہال ٹکٹس 29 جنوری سے دستیاب ہوں گے، جو کالج لاگ اِن کے
ذریعے حاصل کیے جائیں گے۔ بورڈ کے مطابق پریکٹیکل امتحانات 2 فروری سے 21 فروری تک سرکاری ٹائم ٹیبل کے مطابق منعقد ہوں گے، جبکہ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہال ٹکٹ کی تفصیلات جانچ کر کسی بھی غلطی کی صورت میں فوری کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں۔