ذرائع:
تلنگانہ ہائی کورٹ نے مقامی اداروں کے انتخابات میں پسماندہ طبقات (بی سی) کو 42 فیصد ریزرویشن دینے سے متعلق کانگریس حکومت کے جی او نمبر 9 پر عبوری حکمِ التوا جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکومت کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی
ہدایت دیتے ہوئے سماعت چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔یہ جی او مادھو ریڈی اور رمیش کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا، جبکہ آر کرشنايا اور دیگر نے بی سی ریزرویشن کے حق میں مداخلتی درخواستیں دائر کی تھیں۔ عدالت نے انتخابات کے نوٹیفکیشن پر بھی روک لگا دی ہے، جس کے باعث انتخابی عمل فی الحال رُک گیا ہے۔