ذرائع:
تلنگانہ ریاست میں خصوصی جامع ووٹر فہرست نظرثانی (SIR-2026) کے فارم اردو میں بھی فراہم کرنے کے مطالبہ پر ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ جہاں اردو بولنے والی آبادی 20 فیصد سے زیادہ ہے، وہاں اردو میں ووٹر رجسٹریشن اور تصحیح کے فارم کیوں نہ دیئے جائیں۔کریم نگر کے ایم اے مجیب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے عبوری حکم جاری
کرنے سے انکار کیا، تاہم مغربی بنگال، راجستھان، بہار اور دیگر ریاستوں میں فارم کن زبانوں میں شائع ہو رہے ہیں، اس کی تفصیلات اور درخواست گزار کے اعتراضات پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف تلگو اور انگریزی میں فارم شائع کرنا اقلیتی ووٹروں کے ساتھ ناانصافی ہے اور اردو بولنے والوں کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔