تلنگانہ 23 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے رکنِ اسمبلی ڈی ناگیندر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں وضاحت طلب کرلی ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب بی جے پی کے رکنِ اسمبلی مہیشور ریڈی نے اسمبلی اسپیکر کے
اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈی ناگیندر نے پارٹی تبدیل نہیں کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی، جبکہ ڈی ناگیندر کو مقررہ مدت میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔