تلنگانہ 27 نومبر 2025( ذرائع) تلنگانہ میں 2015 گروپ۔2 میں منتخب امیدواروں کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ چیف جسٹس کی ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے اُس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے جس میں 2015–16 گروپ۔2 نتائج اور منتخبہ فہرست کو منسوخ قرار دیا گیا تھا۔ ٹی ایس پی ایس سی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے
عدالت نے عبوری حکم جاری کیا۔ قبل ازیں سنگل بینچ نے ڈبل ببلنگ، وائٹنر کے استعمال اور کٹاؤ نشان والے پارٹ–بی جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ کو غلط قرار دیتے ہوئے 24 اکتوبر 2019 کے نتائج کو منسوخ کردیا تھا اور آٹھ ہفتوں میں دوبارہ جانچ اور تقررات کی ہدایت دی تھی۔ ڈویژن بینچ کے تازہ حکم سے امیدواروں میں راحت کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔