تلنگانہ 6 فروری 2026 )اعتماد نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے اپنے خلاف درج فوجداری مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔واضح رہے کہ سال 2023 میں بھوپال پلی میں منعقدہ ایک عوامی جلسے کے دوران ریونت ریڈی کی جانب سے نامناسب
ریمارکس کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے گنڈرا وینکٹ رمنا ریڈی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔اسی شکایت کی بنیاد پر درج فوجداری مقدمات کو ختم کرنے کے لیے ریونت ریڈی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت اس ماہ کی 21 تاریخ تک ملتوی کر دی۔