تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے سرکاری ہاسپٹلس میں کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران عہدیداروں نے ایم این جے اور نمس ہاسپٹلس میں کینسر کے علاج کے انتظامات سے وزیر صحت کو واقف کروایا۔ اس کے علاوہ اضلاع میں قائم کی گئی کیموتھراپی مراکز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح
رہے کہ حکومت نے حال ہی میں کینسر کو نوٹیفائی ایبل بیماری قرار دیتے ہوئے کینسر رجسٹری اور پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ اجلاس میں کینسر سے بچاؤ، ابتدائی اسکریننگ اور مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر حکومتی مشیر اور کینسر کے ماہر ڈاکٹر نوری دتاتریہ، پرنسپل سکریٹری کرسٹینا اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔