تلنگانہ 26 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے آج صبح نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) پہنچ کر خاتون کانسٹیبل کی عیادت کی جس کو ضلع نظام آباد میں گانجہ کے اسمگلرس نے گاڑی سے ٹکر دے دی تھی۔یہ خاتون کانسٹیبل ان کو روکنے کی کوشش کررہی تھی تاہم ان افراد نے اس کو اپنی گاڑی سے
روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔اس کو بہتر علاج کیلئے حیدرآباد کے نمس منتقل کیاگیا۔وزیر صحت نے نمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بیرپا اور ڈاکٹروں کی ٹیم سے کانسٹیبل کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر وزیر صحت نے خاتون کانسٹیبل سومیا کی ماں چندر کلا اور بھائی شراون سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔