ذرائع:
حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل کے تعمیرات کے معاملے پر تلنگانہ ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ تاریخی عمارتوں کے قریب جاری تعمیراتی کاموں کی مکمل تفصیلات اور نقشہ عدالت میں پیش کرے۔ عدالت میں عوامی مفاد کی
عرضی پر سماعت کے دوران درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ محکمہ آثارِ قدیمہ کی اجازت کے بغیر میٹرو تعمیرات سے تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکومت کے وکیل نے وضاحت دی کہ تعمیرات سے کسی عمارت کو نقصان نہیں ہو رہا اور یہ منصوبہ پرانے شہر کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔