ذرائع:
حکومتِ تلنگانہ نے شہر کی اہم شاہراہوں کو عالمی شخصیات اور بڑی کمپنیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راویرال سے فیوچر سٹی تک گرین فیلڈ ریڈیئل روڈ کو رتن ٹاٹا کا نام دیا جائے گا جبکہ راویرال انٹرچینج پہلے ہی ’’ٹاٹا انٹرچینج‘‘ کہلاتا ہے۔ اسی طرح امریکی قونصل خانہ کے سامنے گزرنے والی مرکزی سڑک کا
نام ’’ڈونالڈ ٹرمپ ایونیو‘‘ رکھنے کی تجویز مرکز اور امریکی سفارتخانے کو منظوری کے لیے بھیجی جا رہی ہے۔ آئی ٹی کوریڈور میں ’’گوگل اسٹریٹ‘‘، ’’مائیکروسافٹ روڈ‘‘ اور ’’وپرو جنکشن‘‘ جیسے ناموں پر بھی غور ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے مطابق عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور اداروں کے نام سڑکوں سے منسوب کرنے سے انہیں خراجِ تحسین کے ساتھ حیدرآباد کی عالمی شناخت مضبوط ہوگی۔