the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
ذرائع:

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ اضلاع کی سرحدیں تبدیل کرنے سے متعلق حکومت کو متعدد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر جلد ہی اضلاع کی ازسرِنو تقسیم کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جس کی قیادت ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی ریاست بھر کا دورہ کرکے عوامی آراء اور تجاویز حاصل کرے گی۔چیف منسٹر نے ملازمین سے خطاب کرتے واضح کیا کہ راچاکونڈہ کمشنریٹ کا نام معقول نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان



کیا کہ سرکاری ملازمین کو نئے ضلعی ہیڈکوارٹرس میں رہائشی پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔ریونت ریڈی نے کہا کہ ماضی میں اضلاع کی تقسیم بغیر کسی واضح منصوبہ بندی کے کی گئی تھی، جس کے باعث کئی مسائل پیدا ہوئے۔ اب اضلاع کی تقسیم کے لیے ریٹائرڈ اور سابق عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور موصول ہونے والے تمام اعتراضات کو حل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے چار یا پانچ منڈلوں پر مشتمل اضلاع بنا دیے گئے تھے، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ مستقبل میں اضلاع کی تقسیم مکمل طور پر سائنسی اور منظم بنیادوں پر کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.