ذرائع:
تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری محکموں اور ان سے وابستہ دفاتر فوری طور پر نجی عمارتوں سے کام نہیں کریں گے۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ نجی عمارتوں میں قائم دفاتر کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے۔ اس کے لیے 31 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی
ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ یکم فروری سے نجی عمارتوں میں قائم سرکاری دفاتر کا کوئی کرایہ ادا نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ انتظامی سربراہ ذمہ دار ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے سے سرکاری خزانے پر پڑنے والے بھاری کرایہ کے بوجھ میں کمی آئے گی، کیونکہ ریاست میں کئی سرکاری عمارتوں میں اضافی جگہ دستیاب ہے۔