the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا اسپانسر کون ہوگا؟

ٹویوٹا
فنٹیک
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وقارآباد سے اے پی کے کرشنا تک نئی ریلوے لائن کے کام کو جلد از جلد شروع کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ریاست میں زیر التواء ریلوے پراجکٹس اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے شروع کرنے کے سلسلہ میں عہدیداروں اورریلوے کے اعلی حکام کے ساتھ کمانڈ کنٹرول سنٹر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ کے صنعتی شعبہ کے لئے ایک



خصوصی ریلوے لائن بنائی جائے۔ اس کے لئے فیوچر سٹی سے امراوتی ہوتے ہوئے بندر پورٹ تک گرین فیلڈ ہائی وے کے ساتھ ریلوے لائن کا قیام کیا جائے۔چیف منسٹر نے ریجنل رنگ ریلوے کی اہمیت بھی حکام کو بتائی اور کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ریلوے لائنوں کے تجاویز پر غور کیا جائے۔
انہوں نے شمس آباد سے چنئی تک بلٹ ٹرین کے لیے نئی ریلوے کنیکٹیویٹی پر بھی توجہ دینے کی ہدایت دی اور بتایا کہ موجودہ ریلوے لائن کے مقابلے میں نئی لائن سے فاصلہ بھی کم ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.