تلنگانہ 26 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں 77واں یومِ جمہوریہ کے موقع پر سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یومِ جمہوریہ کی سرکاری تقریب کے دوران گورنر جشنو دیو ورما نے قومی پرچم لہرایا، جس کے بعد انہوں نے
پولیس پریڈ کا سلامی معائنہ کیا۔اس موقع پر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد، قانون ساز کونسل کے چیئرمین جی سکھندر ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک کے علاوہ وزراء کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور سری دھر بابو سمیت دیگر معززین موجود تھے۔