ذرائع:
تلنگانہ حکومت نے انتظامی سطح پر اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے 8 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور نئی ذمہ داریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سکریٹری سنجے جاجو کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق سرفراز احمد کو محکمہ بلدی نظم و نسق و شہری ترقیات کا سکریٹری مقرر کرنے کے علاوہ جی ایچ ایم سی، سائبرآباد اور ملکاجگیری میونسپل کارپوریشنوں کا خصوصی عہدیدار مقرر کیا گیا ہے۔ای وی نرسمہا ریڈی کو ایچ ایم ڈی اے کا
میٹروپولیٹن کمشنر، بی اجیت ریڈی کو حیدرآباد میٹرو ریل کا منیجنگ ڈائریکٹر، میاکنک متل کو شمس آباد زونل کمشنر اور کے چندرکلا کو ایچ ایم ڈی اے کا جوائنٹ میٹروپولیٹن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ڈی منوج کو حیدرآباد میٹرو ریل کا جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں بھی تبدیلیاں کرتے ہوئے پی رامو کو اسپیشل آفیسر (پروجیکٹس) مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وی سرینواس ریڈی کو ان کے اصل محکمہ سے رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی ہ