: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے MMTS ٹرینوں میں مفت سفر کی تجویز پیش کی ہے۔ ریاست کی یومِ تاسیس 2 جون سے حیدرآباد کے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔حکومت کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک بھیڑ کو کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا
جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے تجرباتی بنیادوں پر نافذ کرنے کی تجویز ہے، جس کے تحت مسافروں کے ٹکٹ کا خرچ ریاستی حکومت خود برداشت کرے گی۔اس سلسلے میں 16 اپریل کو منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد حکومت نے اپنی تجاویز ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو روانہ کر دی ہیں، جس کے بعد منظوری ملنے پر اس اسکیم کو عملی شکل دی جائے گی۔