تلنگانہ 20 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ حکومت ٹریفک قوانین کو مزید سخت بنانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت ایک سال میں 5 سے زیادہ چالان ہونے پر ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کی رجسٹریشن (RC) ضبط کیے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس محکمہ جلد نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ عوام کو سہولت دینے کے لیے ایک گریوینس سیل قائم کیا جائے گا، جہاں ڈرائیور چالان ملنے کے 45 دن کے اندر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے، جس
کے بعد حکام اس پر فیصلہ کریں گے۔نئے قواعد کے مطابق اگر ڈرائیور فیصلے سے اتفاق کرے تو 30 دن کے اندر چالان ادا کرنا ہوگا، بصورت دیگر 50 فیصد رقم جمع کر کے عدالت جا سکتا ہے۔ عدالت نہ جانے کی صورت میں مزید 15 دن کی مہلت دی جائے گی۔ اگر اس کے باوجود چالان ادا نہ کیا گیا تو نہ صرف لائسنس اور آر سی ضبط کیے جائیں گے بلکہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی تمام خدمات بھی معطل کر دی جائیں گی، جو صرف ادائیگی کے بعد ہی بحال ہوں گی۔