ذرائع:
تلنگانہ بلدی انتخابات کے پیشِ نظر حکومت نے بڑے پیمانے پر میونسپل کمشنروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی اُن ہدایات کے مطابق لیا گیا ہے جن میں انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف
بنانے پر زور دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ بلدی نظم و نسق نے سیکریٹری ٹی کے سری دیوی نے جی او 87 جاری کیا۔ انتظامی وجوہات، ایک ہی مقام پر طویل عرصے سے خدمات انجام دینے اور ترقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 47 کمشنرس کے تبادلے کئے گئے ہیں، جن میں وہ کمشنر بھی شامل ہیں جو اپنے ہی اضلاع میں تعینات تھے