ذرائع:
حکومتِ تلنگانہ نے “تلنگانہ میڈیا ایکریڈیٹیشن قواعد، 2025” کو منظور کرتے ہوئے فوری طور پر نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمۂ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جی او ایم ایس نمبر 252 جاری کیا گیا، جس کے تحت 2016
کے پرانے قواعد منسوخ کر دیے گئے۔ نئے قواعد کی تیاری تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کی سفارشات پر کی گئی، جب کہ حکم نامہ گورنرِ تلنگانہ کے نام سے چیف سیکریٹری کے۔ راما کرشنا راؤ کے دستخط سے جاری ہوا۔ نفاذ کی ذمہ داری اسپیشل کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حیدرآباد کو سونپی گئی ہے