تلنگانہ 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) سنکرانتی تہوار کے موقع پر تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تمام سرکاری ملازمین کو ایک مہنگائی الاؤنس ڈی اے۔دینے کا اعلان کیا ہے۔سکریٹریٹ میں ملازمین کے نئے سال کی ڈائری کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے یہ بات بتائی۔ حکومت کے اس فیصلے سے
موجودہ ڈی اے میں مزید 3.64 فیصد اضافہ ہوگا، جو جولائی 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔ چیف منسٹر نے اس سلسلے میں فوری احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ڈی اے میں اس اضافے سے حکومت پر 227 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ایک کروڑ روپے کا حادثاتی بیمہ فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔