: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (21 اپریل 2026) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ حکومت نے یکم مئی سے 31 مئی تک تبادلوں کی اجازت دے دی ہے اور اس سلسلے میں آج باضابطہ جی او جاری کیا گیا۔سرکاری احکامات کے مطابق ایک ہی مقام پر تین سال مکمل کرنے والے ملازمین کے
تبادلوں کی اجازت ہوگی، جبکہ چار سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی جگہ خدمات انجام دینے والوں کا تبادلہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 40 فیصد ملازمین کے تبادلے کئے جائیں گے۔جی او میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ میاں بیوی، طبی بنیادوں اور معذوری کے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔