تلنگانہ 9 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ حکومت نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں وارڈز کی تعداد میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق، موجودہ 150 وارڈز کو بڑھا کر 300 کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہری انتظامات کو بہتر بنانا، عوامی نمائندگی کو مضبوط کرنا اور
مقامی ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں نافذ کرنا بتایا گیا ہے۔ حکومت کی یہ کارروائی شہری سہولیات کی بہتر فراہمی اور مقامی سطح پر فیصلہ سازی کو مزید مؤثر بنانے کے تناظر میں اہم قرار دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں حکومت نے شہر کے مضافاتی علاقہ کی 27 بلدیات اور کارپوریشن کو حیدرآباد میں ضم کردیا تھا-