تلنگانہ 19 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ جمعۃ الوداع کے موقع پر 20 مارچ (جمعہ) کو اختیاری تعطیل کا اعلان کرتے
ہوئے باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں۔ ۔واضح رہے کہ ابتدا میں اس تعطیل کو 13 مارچ کو دینے پر غور کیا گیا تھا، تاہم وقف بورڈ کی سفارش پر تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 20 مارچ مقرر کیا گیا۔