حیدر آباد 2 جون (یو این آئی) بی آرایس کی جانب سے پارٹی کے مرکزی دفتر تلنگانہ بھون میں ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس تقریب شاندار طریقہ سے منائی گئیں۔
اس موقع پر سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ اور
قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر ایم ایل سی مدھو سودن چاری نے مشترکہ طور پر قومی پرچم لہرایا۔
تقریب کا آغاز تلنگانہ بھون کے احاطے میں نصب تلنگانہ تلی کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔