ذرائع:
تلنگانہ حکومت نے کچے انڈوں سے تیار کی جانے والی مایونیز پر عائد پابندی میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے گزٹ جاری کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حیدرآباد میں موموز کھانے کے بعد ایک
خاتون کی موت ہوگئی تھی، جبکہ کئی افراد بیمار پڑ گئے تھے۔ تحقیقات میں مایونیز کے باعث فوڈ پوائزننگ کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد ریاستی حکومت نے اس پر پابندی عائد کردی تھی۔ اب اس پابندی کو مزید ایک سال تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔