ذرائع:
تلنگانہ کے بلدی انتخابات کے نتائج سے متعلق مختلف ایگزٹ پول سروے ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔ پیپلز پلس ایگزٹ پول نے کانگریس کی برتری کا اندازہ ظاہر کیا تھا، جبکہ اب مزید دو سروے اداروں نے بھی اپنی پیش قیاسی جاری کر دی ہیں۔
بیکن سروے کے مطابق کانگریس پارٹی تقریباً 80 تا 85 بلدیات میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے، جب کہ بی آر ایس کو 8 تا 10 اور بی جے پی کو 4 تا 6 بلدیات ملنے کی توقع ہے۔ مزید 21 بلدیات میں ہنگ صورتحال یا دیگر
امیدواروں کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آپریشن چانکیہ سروے کے مطابق 2996 مجموعی میونسپل وارڈس میں کانگریس کو تقریباً 1400 تا 1449 نشستیں (تقریباً 48 فیصد) مل سکتی ہیں، جب کہ بی آر ایس کو 745 تا 793 نشستیں (تقریباً 26 فیصد)، بی جے پی کو 358-399 قریب 13 فیصد، مجلس کو 150 تا 187 وارڈس اور6 فیصد اور آزاد یا دیگر امیدواروں کو لگ بھگ 4 فیصد نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اسی سروے میں جن سینا کے 30 تا 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔