تلنگانہ 10 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ ڈرگس کنٹرول انتظامیہ نے آلمینٹ کِڈ سیرپ کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سیرپ میں ایتھیلین گلائکول کی ملاوٹ پائے جانے کے بعد اسے زہریلا قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کولکتہ میں قائم سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی جانب سے
وارننگ موصول ہوئی تھی، جس کے بعد تلنگانہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انتباہی نوٹس جاری کیا۔محکمہ نے واضح ہدایت دی ہے کہ اگر یہ سیرپ کسی کے پاس موجود ہو تو اس کا استعمال اور فروخت فوراً بند کر دی جائے۔ چونکہ یہ دوا بچوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اس لیے والدین اور دواسازوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔