: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے : سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے بڑا مہربان نہایت رحم والا انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ میں ووٹرس لسٹ کی خصوصی نظر ثانی مہم کے تحت مسودہ فہرست جاری کردی گئی ہے تلنگانہ کے چیف الکٹورل افیسر سدرشن ریڈی نے مسودہ فہرست جاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی آر سے قبل تلنگانہ میں ووٹرس کی تعداد 3کروڑ 38لاکھ تھی جبکہ 2 کروڑ 64لاکھ ووٹرس نے اینموریشن فارم داخل کئے ہیں۔ایس آئی آر کے بعد 73
لاکھ ووٹرس کو نکال دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 92لاکھ افراد کو نوٹس جاری کی جائے گی.جن میں 60لاکھ انومولی ووٹرس اور 32 لاکھ افراد ایسے ہیں جنھوں نے میاپنگ درست نہیں کرائی۔ نوٹس موصول ہونے والے افراد کو ایک ماہ کے اندر یعنی 16ستمبر تک جواب دینا یوگا۔انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے بتائے گئے 11 شناخی کارڈ میں کسی ایک کو پیش کرنا ہوگا۔