ذرائع:
تلنگانہ کے ڈی جی پی سی وی آنند نے راجندر نگر میں واقع گرے ہاؤنڈز ریجنل ٹریننگ سینٹر میں جدید سی کیو بی فائرنگ رینج ’’ایس پی ایس او او ڈی اے شوٹ ہاؤس‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ تربیتی مرکز پولیس شہداء سندیپ، پون اور شریدھر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے گرے ہاؤنڈز اور آکٹوپس کمانڈوز کی نشانہ بازی، جنگی تیاری اور آپریشنل صلاحیتوں
کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر کمانڈوز نے خصوصی آپریشنل مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا۔ڈی جی پی نے کمانڈوز پر زور دیا کہ وہ 2 فروری سے راجستھان میں منعقد ہونے والے آل انڈیا پولیس کمانڈو مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے بھرپور تیاری کریں۔ انہوں نے آکٹوپس ٹیموں کو دہشت گردی، ہائی جیکنگ اور دیگر ہنگامی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ چوکس اور تیار رہنے کی ہدایت دی۔