تلنگانہ 28 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار اور دیگر افراد کے بارامتی میں طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔ اجیت
پوار ایک تجربہ کار رہنما تھے جن کی عوامی خدمت میں نمایاں خدمات رہی ہیں۔ یہ مہاراشٹر کی عوام اور بھارتی سیاست کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ میں مہلوکین کے گھر والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔