: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ: جمعیۃ علماء ہند ضلع عادل آباد کے ذمہ داران اور مسجدِ معراج سنجے نگر پولیس لائن، عادل آباد کی منیجنگ کمیٹی اور کُل سیاسی جماعتی قائدین کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر عادل آباد راجر شی شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے مسجد معراج کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کی درخواست کی۔اپنے مکتوب میں نمائندگان جن میں قابل ذکر مفتی عبدالغنی صدر متحدہ ضلع عادل اباد جمعیۃ علماء ہند،حافظ ابوبکر حامد صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع عادل آباد،محمد شاہد احمد توکل ضلع حج سوسائٹی عادل اباد،مونسپل وائس چیئرمین محمد روہیت ، سابق مونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی ،صدر ائمہ و موذنین حافظ محمد منظور احمد،عادل آباد ریئل اسٹیٹ یونین صدر محمد مجاہد المعروف پتی مجو،کانگریس قائد خضر پاشاہ ،مسجدِ معراج منیجنگ کمیٹی صدر مرزا شہباز بیگ،و دیگر سیاسی قائدین ،علماء و حفاظ نے بتایا کہ سنجے نگر سے خورشید نگر کی جانب ریلوے اوور برج کی تعمیر جاری ہے، اور اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کے تحت مسجدِ معراج کو بھی حصولِ اراضی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے
مذہبی مقام کی حرمت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور مسجد کو اس منصوبے سے مستثنیٰ قرار دیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اوور برج کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ دستیاب ہے، جس سے مسجد کو نقصان پہنچائے بغیر کام جاری رکھا جا سکتا ہے۔آخر میں ذمہ داران نے ضلع کلکٹر سے پُرزور اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں فوری اور مثبت کارروائی کرتے ہوئے مسجدِ معراج کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے وفد کو مثبت جواب دیتے ہوئے مسئلہ پر غور و خوض اور مناسب اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وفد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کلکٹر کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں مفتی عبدالغنی قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و ترقی کے لئے مسلمان ہمیشہ تیار ہیں، تاہم مذہبی معاملات میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مسجد معراج کے معاملے پر کلکٹر کی یقین دہانی کو خوش آئند قرار دیا۔جمیعت علماء ہند اور مسجد کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ ضلع کلکٹر ان کی اس عاجزانہ گزارش پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے مثبت فیصلہ کریں گے اور مسجد کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔