the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

سعودی عرب کے بس حادثہ میں شہید حاجیوں کی تدفین کہا ہونی چاہیے؟

مدینہ شریف
حیدرآباد
نہیں کہہ سکتے
ذرائع:

حکومتِ تلنگانہ کی ہدایات کے مطابق سرکاری وفد نے دوران عمرہ حادثے میں جان بحق افراد کے اہلِ خانہ کا خیرمقدم کیا۔ وزیر محمد اظہرالدین، مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی محمد ماجد حسین  اور اقلیتی بہبود کے سکریٹری بی. شفیع اللہ حکومتِ تلنگانہ کی ہدایات کے مطابق تمام اقدامات انتہائی احتیاط، سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے رہے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کا بھی خیرمقدم کیا جو مدینہ پہنچے ہیں تاکہ تدفین میں حصہ لے سکیں۔ ان کے سفر، رہائش اور دیگر تمام تر انتظامات ان کی براہِ راست نگرانی میں بخوبی



انجام دیے جا رہے ہیں، اور میتوں کی شناخت اور ڈی این اے میچنگ کے عمل میں بھی مسلسل سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ سرکاری وفد سعودی حکام کے ساتھ چوبیس گھنٹے رابطے میں ہے تاکہ تمام سرکاری کارروائیاں جلد از جلد مکمل ہو سکیں اور آخری رسومات مقامی ضابطوں اور اہلِ خانہ کی خواہشات کے مطابق انجام دی جا سکیں۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ وفد نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی روابط اور نیک نامی کو بھی بروئے کار لاتے ہوئے تمام رسمی کارروائیوں، اجازت ناموں اور ضروری انتظامات کو جلد از جلد مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی فعال کوششوں اور عملی نگرانی نے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہت زیادہ مؤثر بنایا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.