تلنگانہ 6 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی لہر کا دوسرا مرحلہ مزید شدید ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رات کے درجہ حرارت میں تیزی
سے گراوٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کے حکام نے انتباہ دیا ہے کہ 7 سے 17 دسمبر تک سردی کی شدت زیادہ رہے گی۔ شمالی تلنگانہ کے اضلاع سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ حیدرآباد شہر میں بھی اتوار سے آئندہ 10 دنوں تک سردی محسوس ہوگی۔