: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایات دی ہے کہ اگر پرائیویٹ اسکول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد فیس وصول کریں تو ان کی اجازت منسوخ کی جائے اور وصول شدہ فیس کی واپسی بھی یقینی بنائی جائے۔ پرائیویٹ اسکولوں میں فیس کے کنٹرول سے متعلق سفارشات کو عوامی رائے کے لیے ویب سائٹ پر رکھا جائے۔
یہ ہدایات
حیدرآباد کے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں تعلیم کے شعبے کے جائزے کے دوران دی گئیں۔ چیف منسٹر نے کور اربن ریجن کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینے اور انٹیگریٹڈ اسکولس کی تعمیر میں کسی قسم کی رعایت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ خاص طور پر بھارتیہ ودیا بھون اور جوبلی ہلز پبلک اسکول جیسے اسکولوں میں مکمل بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔