تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے. ریونت ریڈی کو ’’آریادان محمد–2026 بیسٹ پبلک سرونٹ ایوارڈ‘‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ آریادان محمد فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔ فاؤنڈیشن کے ورکنگ چیئرمین اور نیلمبور کے رکن اسمبلی آریادان شوکت کے مطابق، ریونت ریڈی
کو کسانوں، پسماندہ طبقات اور عام عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات اور ان کی قیادت کی بنیاد پر اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ایوارڈ کی تقریب 25 ستمبر کو کیرالا کے نیلمبور میں منعقد ہوگی، جہاں ریونت ریڈی کو ایک لاکھ روپے نقد، تعریفی سند اور مومنٹو پیش کیا جائے گا۔