: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی رنگا ریڈی ضلع کے میرخان پیٹ میں فیوچر سٹی پولیس کمشنریٹ عمارت کی تعمیر کے لیے منگل کو سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ فیوچر سٹی پولیس کمشنریٹ کی تعمیر 2 جون تک، یعنی یومِ تشکیلِ تلنگانہ تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنریٹ کے قیام سے علاقے میں سکیورٹی بہتر ہوگی اور سرمایہ کاری کو
فروغ ملے گا۔ چیف منسٹر نے مقامی کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اس منصوبے کے لیے زمین فراہم کرنے میں تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ زمین دینے والے کسانوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے گا اور انہیں خوشی کے ساتھ یہ معاوضہ قبول کرنا چاہیے اس موقع پر ریونت ریڈی نے اپوزیشن بی آر ایس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ فیوچر سٹی منصوبے کو روکنے کی کوشش کرنے والے قائدین دراصل ترقی کے مخالف ہیں۔