: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ماہِ مقدس رمضان کے آغاز پر مسلم برادرانِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان مذہبی ہم آہنگی اور روحانی اقدار کی علامت ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس مقدس مہینے میں مسلمانوں کی جانب سے رکھے جانے والے روزے اور کی جانے والی عبادات نہ صرف روحانیت کو فروغ دیتی ہیں
بلکہ نظم و ضبط اور خود احتسابی کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سیکولر اقدار اور مذہبی ہم آہنگی کے تحفظ میں ریاست تلنگانہ پورے ملک کیلئے ایک مثالی نمونہ بن کر ابھری ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ مسلم برادری رمضان المبارک کو خوشی اور عقیدت کے ساتھ منائے اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو۔