حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے دبئی پولیس و پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی
حیثیت سے شیخ احمد بن راشد المکتوم کی نمایاں عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔ ریونت ریڈی نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، المکتوم خاندان اور دبئی کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔